مختلف تجارتی منصوبوں کے لیے تیس ملین کراؤن کے فنڈز

مختلف تجارتی منصوبوں کے لیے تیس ملین کراؤن کے فنڈز
ناروے میں ترہتر ماحولیاتی تجارتی منصوبوں کے لیے تیس ملین کے فنڈز ادا کیے گئے ہیں۔ یہ رقم ان منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی جن میں پلاسٹک کی مصنوعات کی صفائی اور انہیں دوبارہ استعمال کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ان اداروں میں کئی کاروباری ادارے ،اینجیوز،تحقیقی ادارے اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔تجارتی شعبہ کے ڈائیریکٹر راسموس Rasmus Hansson کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی بڑہتی ہوئی آلودگی کے مئلہ ے اس کے بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے
بچوں کی ماحولیاتی تنظیم نے ملک بھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لیے ڈرون کے ذیعے نقشے بنائے ہیں جن کی صفائی کی جا سکے۔اس تنظیم کو ایک اعشاریہ دو ملین کراؤن کا فنڈ دیا گیا ہے۔یہ فنڈ بیس ک بجائے تیس ملین اس لیے کیا گیا ہے کہ مالیاتی ادارے کے مطابق صفائی کے لیے بہت سی اچھی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ ہماارے پاس مزید فنڈز بھی موجود ہیں۔تجارتی شعبہ میں ایک سو ملین کے مزید فنڈز دیے جانے کی توقع ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں