مذاکرات کی میز پرروس اور ناروے کے درمیان تنازعہ

پچھلے کئی ہفتوں سے ناروے اور روس کی درمیانی سرحدں سے پناہ گزین ناروے آ رہے ہیں۔ناروے کے مطابق وہ پناہ گزین جو پناہ کے مستحق نہیں ہیں انہیں روس واپس بھیجا جائے گا۔لیکن روسی حکام اس بات سے متفق نہیں ہوئے۔روس نے ناروے کی جانب سے واپس بھیجے جانے والے پناہ گزینوں کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔اس موضوع پر منگل کے روز ماسکو میں پھر سے مذاکرات ہوں گے۔
نارویجن وزیر خارجہ برینڈے نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ روسی وزیر خارجہ Sergej Lavrov لاو رو سے اس سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔برینڈے نے کہا کہ وہ موضودہ صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے۔اس لیے ماسکو میں مزاکرات کییجائیں گے ناروے اور روس کے درمیان ایک معاہدے کے مطابق ناروے آنے والے پناہ گزینوں کو روس واپس بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ماہرین اس معاہدہ کے نکات کا بغور مشاہدہ کریں گے۔نارویجن وزیر خارجہ برینڈے کے مطابق سب اس مسلے کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔
NTB/UFN

مذاکرات کی میز پرروس اور ناروے کے درمیان تنازعہ“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں