ڈاکٹر نے مریض کو مفت چیک کرنے کے بدلے مریض کے لواحقین سے گانا سنا اور اس دوران گانے کی دھن پر رقص بھی کرتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقہ گلشن نور میں ڈاکٹرسید غضنر کے پاس چند روز قبل ایک مریض چیک اپ کے لیے آیا تو اس نے بتایا وہ غریب ہے اور پیسے نہیں دے سکتا۔جس پر ڈاکٹر نے ان سے پوچھا کہ آپ کا پیشہ کیا ہے؟ لواحقین نے جواب دیا کہ وہ شادی اور دیگر موقعوں پر گانے گاتے ہیں۔لواحقین کے اس جواب پر ڈاکٹر نے ان سے گانا سنا اور خود بھی ڈانس کرتا رہا۔گانا سننے کے بعد ڈاکٹر نے مریض کو مفت چیک کیا اور گھر روانہ کردیا۔