مزدور کی قسمت جاگ اٹھی، قیمتی ترین ہیرے مل گئے

مزدور کی قسمت جاگ اٹھی، قیمتی ترین ہیرے مل گئے

 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مزدور کی قسمت اس وقت جاگ اٹھی جب اسے قیمتی ہیرے مل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک کان کی کھدائی کے دوران مزدور کو 3 قیمتی ترین ہیرے ملے۔ ان ہیروں کی مالیت کا تخمینہ 30 سے 35 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مزدور سے یہ ہیرے لے کر اپنے دفتر میں رکھ دیے ہیں۔ قواعد کے مطابق ان ہیروں کا نیلام کیا جائے گا جس سے حاصل ہونے والی رقم سے 12 فیصد ٹیکس کی کٹوتی ہوگی جبکہ 88 فیصد رقم مزدور کو دے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں