مسافروں سے بھری بس تیز ہوا سے گڑہے میں جا گری

ڈور پہاڑ Doverfjell mountain پر تیرہ افراد سے بھری مسافروں کی ایک بس تیز ہوا کی زد میں آ کر پہاڑسے نیچے گڑہے میں گر گئی۔تاہم کوئی مسافرزخمی نہیں ہوا۔پولیس کو اس حادثہ کا پیغام منگل کی دو پہر کو ملا۔تیز ہواکی وجہ سے بس سڑک سے پھسل گئی اور ڈرائیور کو اسٹیئرنگ پر کنٹرول نہ رہا۔گود براندس دال Gubrands dal پولیس اسٹیشن کے پولیس آپریشن آفیسر الگرم allgrim Ous in Gudbrandsdal police نے بتایا کہ حادثہ پر وہ اپنی امدادی ٹیم کے ساتھ پہنچ گئے مگر کوئی مسافر زخمی نہ تھا۔نارویجن اخبار وی جی کے مطابق یہ بس ٹرونڈھائم سے برگن جا رہی تھی۔اس علاقے میں برفباری اور تیز ہو اکی وجہ سے سڑکوں پر بہت ذیادہ پھسلن ہو گئی ہے۔بدھ کی صبح پولیس نے یہ پیغام دیا کہ ڈو ور پہاڑ کی سڑک بند کر دی گئی ہے جبکہ اسکا متبادل راستہ شاہراہ نمبر تین پر کھول دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت بس کا انفارمیشن بورڈ کام نہیں کر رہا تھا۔
NTB/UFN

مسافروں سے بھری بس تیز ہوا سے گڑہے میں جا گری“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں