سعودی عرب نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر ز ہٹا دیئے ہیں ،کورونا وائرس کے بعد آج مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلی مرتبہ فجر کی نماز ادا کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا میں کمی کے باعث حرمین شریفین میں ڈیڑ ھ سال بعد عبادات معمول پر آ گئیں ہیں ، خانہ کعبہ میں سے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی علامتیں اور بیریئر ز کو ہٹا دیا گیاہے ، سعودی وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ تمام مساجد میں سماجی فاصلے اور ماسک پہنے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ نمازیوں کیلئے کورونا ویکسین کی شرط لازمی ہے ۔
کورونا وائرس کے بعد مسجدالحرام میں آج اتوار کے روز پوری گنجائش کے ساتھ بھر پور طریقے سے کندھے سے کندھا ملا کر نماز کی ادائیگی کی گئی ۔