عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود فوجی مرکز کو بمبار ڈرون طیارے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
العربیہ نیوز کے مطابق سوموار کی صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر فوجی اڈے کے اندر فضائی ڈیفنس وال میں ایک ڈرون نے دھماکہ خیز مواد گرایا تاہم حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ڈرونز نے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وکٹوریہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ بغداد ہوائی اڈے کے فوجی حصے میں امریکی افواج کے علاوہ عراقی فورسز اور بین الاقوامی افواج بھی موجود ہیں۔یہ ڈرون حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صلاح الدین گورنری میں بلد ایئر بیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔