مشرقی ناروے میں ٹرین کنڈیکٹروں کی ہڑتال کا امکان

مقامی خبر رساں ایجنسی نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وی وائی تنظیم کا کنڈیکٹروں کی تنخواہوں کے معاملے پر تصفیہ نہ ہو سکا مشرقی ناروے میں ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہو سکتی ہے۔ ہڑتال میں حصہ لینے کے لیے چھیاسٹھ کنڈیکٹروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان میں سے چھبیس کنڈیکٹر جو کہ ہڑتال میں حصہ لیں گے انکا تعلق اوسلو سے جبکہ چھبیس کا تعلق لیلے استرم، دو کا تعلق یو ویک بانے جبکہ ایک کا تعلق موس اور ایک کا تعلق یوویک سے ہے۔
مذاکرات کی ڈیڈ لائن منگل کی رات بارہ بجے تک تھی۔نیشنل ریلوے تنظیم کے مطابق جو اہم کمعاملات درپیش ہیں انکا تعلق اسٹاف کی ٹریننگ اور ڈیوٹیز تبدیل کرنے کے دوران ذمہ داریوں سے متعلق ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں