مشرقی ڈسٹرکٹ میں ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر پھسلن کے بارے میں خبردار کیا

مشرقی ڈسٹرکٹ کی پولیس نے ایک ٹریفک حادثہ کے بعد لوگوں کو سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے احتیاط کی ہدایات دی ہیں۔یہ ٹریفک ایکسیڈنٹ ہفتہ کی صبح کو ہولمن میں ای سکس روڈ پر ہوا۔سڑک پر پھسلن کی وجہ سے ایک کار پھسل کر سڑک کے جنگلے سے ٹکرا گئی۔جس کی وجہ سے سڑک بلاک ہو گئی۔آسکر پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر اندر اس سڑک کو صاف کر کے ٹریفک کی آمدو رفت کو بحال کر دیا۔
جبکہ روم ریک کی پولیس نے ابھی وام میں ایک کار کے پھسلنے کی وجہ سے ٹریفک میں تعطل کی رپورٹ دی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں