معروف اور سستی ائیر لائن رائن ائیر کی یورپین ممالک میں ایک سو نوے پروازیں کینسل

مشہور ائیر لائن رائن ائیر نے اپنی تین سو شیڈولڈ پروازوں میں سے ایک سو نوے پروازیں کینسل کر دی ہیں۔یہ فلائٹس جرمنی،بیلجیم ہالینڈ،اٹلی، پرتگال اور اسپین میں عملے کی ہڑتال کی وجہ سے کینسل کی گئی ہیں۔ ہڑتال کا اعلان منگل کے روز کیا گیا۔جس کی وجہ سے تین سو مسافر متاثر ہوئے ہیں۔جن کا خیال ہے کہ یہ ہڑتال غیر ضروری ہے۔ٹریڈ یونین نے کیبن ملازمین کی کم تنخواہوں کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں اٹھائیس ستمبر کو مزید چھ ممالک میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کیبن ملازمین اور ہوائی عملے دونوں نے مزید مراعات اور تنخواہیں حاصل کرنے کے لیے یہ ہڑتال کی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں