ناروے میں جناب ہارون الرشید کی آمد پر فلاحی تنظیم کے سربراہ جناب شاہد جمیل اور بورڈ کے دیگر ممبران نے انکا پر جوش استقبال کیا گیا۔جناب ہارون الرشید ڈنمارک سے ناروے تشریف لائے ہیں ۔جبکہ ڈنمارک سے محترم طارق جاوید بھی انکے ہمراہ ہیں۔ناروے آمد کے بعد ہارون االرشید صاحب نے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے لیے ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے خاص طور پر ایک گفتگو ریکارڈ کروائی جو کہ جلد ہی قارئین کی خدمت میں فخرسے پیش کی جائے گی۔
جناب ہارون الرشید کا شمار پاکستان کے بہترین اور بے باک حق بات کہنے والے لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ہارون صاحب ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں جو کہ پاکستان میں مقبول کتابوں میں شامل ہے۔