قومی اردو اخبار جنگ لندن اور اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی کالم نگار مسرت حسین افتخار صاحبہ نارویجن ٹی وی چینل کے ایک قسط وار پروگرام صوفہ میں کام کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس پروگرام کی ریکارڈنگ ہر اتور کو کرواتی ہیں جو کہ ان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہے۔مسرت حسین صاحبہ نے بتایا کہ اس پروگرام کا آئیڈیا امریکی پروگرام صوفہ سے لیا گیا ہے۔یہ ایک ٹاک شو ہے جس میں حصہ لینے والے افراد اور میزبان ڈرائنگ روم کے صوفے پر بیٹھ کر مختلف موضوعات پر بات چیت اور تنقید کرتے ہیں۔یہ پروگرام نارویجن ٹی وی چینل ٹو پر بدھ کے روز نارویجن ٹائم کے مطابق شام دس بج کر پندرہ منٹ پر لگتاہے ۔اب تک اس کی پانچ سے ذیادہ اقساط ٹیلی کاسٹ ہو چکی ہیں۔
اس سے پہلے مسرت حسین اسی چینل سے ایک پروگرام فیملی میں بھی پوری فیملی کے ساتھ حصہ لیتی رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان پروگراموں کا مقصد نارویجن معاشرے میں تارکین وطن کے رہن سہن اور کلچر کو متعارف کرانا ہے۔یہ پروگرام نارویجن زبان میں ٹیلی کاسٹ کیے جاتے ہیں۔
اردو فلک نیوز