افغانی ترجمان حسینہ شرزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کو افغانستان میں موجود طالبان کے لیے سخٹ اقدامات کرنے چاہیں۔انہیں افغانستان میں نہ صرف ترجمانی سے روک دیا گیا بلکہ ملک چھوڑنے کے بعد انکا پیچھا بھی کیا گیا۔
ماہ اکتوبر میں نارویجن قلم گروپ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے موضوع پر ایک پروگرام ترتیب دیا۔اس پروگرام میں پینل گفتگو میں افغان ترجمان حسینہ شرزاد نے بھی شرکت کی۔حسینہ شرزاد پر طالبان نے اس لیے حملہ کیا تھا کہ وہ وہاں ایک اعلیٰ پوزیشن کی حامل خاتون تھیں۔طالبان نے حسینہ کی کار کے نیچے بم لگا دیا تھا جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔
حسینہ کئی ماہ تک ہسپتال زیر علاج رہنے کے بعد ناروے آگئیں۔یہاں انہوں نے جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
source: Utrop/UFN