’مس تھائی لینڈ‘ کے مقابلہ حسن کے دوران پل ٹوٹنے سے درجنوں حسینائیں تالاب میں جا گریں۔ میل آن لائن کے مطابق منظرعام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مس تھائی لینڈ مقابلے میں شریک 30حسینائیںرسیوں سے بنے ایک پل کے اوپر کھڑی ہو کر فوٹوگرافرز کو پوز دے رہی ہوتی ہیں کہ اس دوران رسیاں ٹوٹ جاتی ہیں اور حسینائیں پل کے ساتھ ہی نیچے موجود تالاب میں گر جاتی ہیں۔
خوش قسمتی سے تالاب میں پانی کی گہرائی ڈیڑھ سے دو فٹ تک ہی ہوتی ہے اور کوئی افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا۔ چند ماڈلز کو معمولی خراشیں آئیں، جنہیں طبی امداد دی گئی۔ تمام ماڈلز پانی میں گرتے ہی اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور چل کر تالاب سے باہر نکل جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فوٹوشوٹ ایک ہوٹل کے باغیچے میں موجود تالاب کے اوپر بنائے گئے پل پر ہو رہا تھا۔ یہ پل چند لوگوں کے کھڑے ہونے کے لیے ہی بنایا گیا تھا تاہم مقابلے کے منتظمین نے 30ماڈلز کو اس پر کھڑا کر دیا جس کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا۔