ملائیشیاءکی کمپنی ’پروٹون‘ نے بھی پاکستان میں اپنی ایک ایس یو وی گاڑی متعارف کروا دی۔ پروپاکستانی کے مطابق یہ گاڑی ’پروٹون ایکس 70ہے، جسے 18دسمبر کے روز ایک آن لائن ایونٹ میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا۔ یہ گاڑی دو مختلف ورژنز میں متعارف کرائی گئی ہے۔ ان میں سے ایک آل وہیل ڈرائیو جبکہ دوسرا ورژن فرنٹ وہیل ڈرائیو ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی 1500سی سی ٹربوچارجڈ انجن کی حامل ہے جو 177ہارس پاور طاقت اور 255این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔اس کے آل وہیل ڈرائیو ورژن میں وائس کمانڈ، ایکٹو آل وہیل ڈرائیو سسٹم، ڈی آر ایل کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس ، 360ڈگری کیمرا، ڈرائیو پاور سیٹ، ٹائرپریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے قابل ذکر فیچرز دیئے گئے ہیں۔ فرنٹ وہیل ڈرائیو ورژن میں ان کے ساتھ ساتھ کچھ اضافی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جن میں ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس سسٹم، فرنٹ پیسنجر پاور سیٹس اور پینورامک سن روف شامل ہیں۔پروٹون کمپنی کی یہ گاڑی الحاج گروپ کے اشتراک کے ساتھ تیار کی گئی ہے، جس کے درآمد شدہ اور مقامی سطح پر اسمبل کیے گئے ماڈلز صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس گاڑی کے درآمد شدہ آل وہیل ڈرائیو ورژن کی قیمت 48لاکھ 90ہزار روپے جبکہ فرنٹ وہیل ڈرائیو ماڈل کی قیمت 53لاکھ 90ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ مقامی طور پر اسمبل ہونے والے ماڈلز میں آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 46لاکھ 90ہزار روپے جبکہ فرنٹ وہیل ڈرائیو ورژن کی قیمت 49لاکھ 90ہزار روپے رکھی گئی ہے۔