ملازمین کی جاسوی اور قانون

یہ بات عجیب نہیں کہ کئی کمپنیاں اپنے بزنس اور سائبر حملوں سے تحفظ کے لیے ملازمین کی جاسوسی اور معلومات حاصل کرواتی ہیں۔اس مقصد کے لیے مختلف ایپلیکیشنز اور سافٹ وئیر ا ستعمال کیے جاتے ہیں۔اس جاسوسی کے لیے کئی پابندیاں اور قوانین ہیں اگر ان پر عمل نہ کیا جائے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہر ملک میں ملازمین کی جاسوسی کے اپنے قوانین رائج ہیں یہاں فیڈرل اور یورپین جاسوسی کے قوانین ہیں۔ملازمین کے استعمال میں آنے والی ٹرانسپورٹ کی نگرانی کے لیے بھی ایک سافٹ وئیر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ گاڑیوں کی چوری سے بچا جائے۔یہ بات ملازمین کو سمجھنی چاہیے کہ کمپنیوں میں وڈیو کے ذریعے نگرانی عام بات ہے۔جبکہ نگرانی کے لیے استعمال کیے جانے والے سافٹ وئیر اور ایپلیکیشنز کے استعمال میں قانون کی پابندی نہ کی جانے کی سورت میں برے نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کمپنیاں ٹیلیفون اور ٹرانسپورٹ کی نگرانی بھی کرتی ہیں۔ان کاروائیوں کے لیے کمپنی کو اپے ملازمین کو زبانی یا تحریری طور پر اعتمادمیں لینا ضروری ہے۔اس کے علاوہ جاسوسی کے سوفٹ وئیر استعمال کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے اس لیے کہ کئی فون کے جاسوسی سوفت وئیر فون کا ڈیٹا بھی چوری کر لیتے ہیں۔اس مقصد کے لیے کسی بھی سافٹ وئیر کو استعمال سے پہلے اس کے تمام براؤزرز کو اچھی طرح سے سمجھ لیں۔
اس کے علاوہ کوئی بھی سافٹ وئیر منتخب کرنے سے پہلے اس کے صارفین کا تجربہ اور تاثرات ضرور معلوم کر لیں۔اس سے سافٹ وئیر کو سمجھنے میں ذیادہ مدد ملتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں