بھارتی ریاست حیدر آباد میں ایک شخص نے ملازم کوٹہ پر سرکاری نوکری حاصل کرنے کیلئے اپنے باپ کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پیڈا پلی کے نواحی گاؤں کوٹھر میں 25 سالہ نوجوان نے اپنے سوتے ہوئے باپ کو تولیے کے ساتھ گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ نوجوان پولی ٹیکنیک ڈپلومہ ہولڈر ہے جس نے 26 مئی کو اپنے باپ کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 55 سالہ شخص پبلک سیکٹر انڈ ٹیکنگز کے محکمے میں سرکاری ملازم تھا۔ بیٹے نے ملازم کوٹہ پر اپنے باپ کی نوکری حاصل کرنے کیلئے اسے قتل کیا ۔ واردات میں لڑکے کا چھوٹا بھائی اور اس کی ماں بھی ملوث ہیں جنہوں نے اس قتل کو دل کا دورہ قرار دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو قتل کرکے ان کے خلاف مختلف دفعات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ اسی سے ملتا جلتا واقعہ نومبر 2019 میں ریاست چھتیس گڑھ میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک ہیلتھ ورکر کے بیٹے نے ملازم کوٹہ پر اپنے باپ کی نوکری لینے کے چکر میں اسے تشدد کرکے قتل کردیا اور لاش جنگل میں پھینک دی تھی۔