پولیس نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو خود کش حملے میں قتل کرنے کی دھمکی دینے والے مفتی کو گرفتار کرلیا ہے۔
انڈپینڈنٹ ارود کے مطابق لکی مروت کی پولیس نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو خود کش دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے پر مقامی مفتی سردار علی حقانی کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق ملزم کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوئی ہے، جس میں اسے سٹیج پر کھڑے ہوکر تقریر کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مفتی سردار اپنی تقریر میں لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے اور ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔