عراقی نثراد ملّا کریکر کے چھتیس سالہ نواسے کو برطانیہ سے دہشت گردی کی منصوبہ سازی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاگیا ہے۔
خبر رساں چینل ٹی وی ٹو کے مطابق یہ گرفتاری بدھ کے روز عمل میں لائی گئی۔ملا کریکر کے وکیل نے بتایا کہ ملا کریکر کے نواسے کے پاس نارویجن نیشنلٹی ہے جبکہ وہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہے۔ملّا کریکر کا نواسہ دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک میں میں مالیاتی امور کے کام کرتا تھا۔اس نے ملا کو کونگسویک کنگ کی جیل میں پیغام بھیجا تھا۔
اطالوی عدالت نے ملاکریکر کے نواسے کی تنظیم روی شاکس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جبکہ ملا کا موقف یہ ہے کہ وہ ایک فلسفیانہ تنظیم ہے۔
اس کے بارے میں تمام مواد انٹر نیٹ پر موجود ہے۔ملا کریکر نے جیل میں ایک ملاقات میں یہ بیان دیا۔ملا کریکر کو سوموار کے روز اطالوی پولیس نے گرفتار کر کے چار ہفتے کے ریمانڈ پر حوالات میں بھیج دیا ہے جبکہ اطالوی عدالت نے ملّا کریکر کو بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
NTB/UF