ملک بھر کی بسوں میں سیٹ بیلٹس استعمال نہ کرنے پر ڈیڑھ ہزار کراؤن کے جرمانے

نارویجن پبلک ٹرانسپورٹ ایڈمنسٹریشن (NPRA)نے اعلان کایا ہے کہ نارویجن بسوں میں دوران سفر سیٹ بیلٹس استعمال نہ کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافروں کو پندرپ ہزارکراؤن تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔
پچھلے دو برسوں کے دوران روڈ حادثات میں نو مسافر سیٹ بیلٹس نہ لگانے کی وجہ سے اموات کا شکار ہو گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وہ مسافر سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتے تو انکی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ایسے مسافر نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے ساتھ بیٹھے مسافروں کے لیے بھی خطرہ کا باعث ہوتے ہیں۔
اس سال موسم بہار میں روڈ ٹرانسپورٹ ایڈمنسٹریشن نے ایک ہفتے کے دوران 237 مسافروں کو سیٹ بیلٹس استعمال نہ کرنے پر جرمانے لگائے۔اگرچہ ناروے میں بہت کم بسوں کے حادثات رونماء ہوتے ہیں لیکن جب حادثہ ہو جائے اس وقت بیلٹ استعماال نہ کرنے والے مسافروں کی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ذیادہ ہوتا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ ایڈ منسٹریٹر ایدا Ida Bergene Kongsrud نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حادثات میں ہلاک ہونے والے اکثر مسافراگر سیٹ بیلٹ استعمال کرتے تو انکی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔سیٹ بیلٹس مسافروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں