ممبئی حملہ کیس،عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءاور زاہد اختر کو طلب کر لیا

ممبئی حملہ کیس،عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءاور زاہد اختر کو طلب کر لیا

انسداد دہشت گردی نے ممبئی حملی کیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءاور زاہد اختر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کیس حملہ کی سماعت انسداد دہشت گردی میں ہوئی ۔ممبئی کیس حملہ میں استغاثہ کے گواہ سہیل تاجک کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔آخری استغاثہ کے 2پاکستانی گواہوں کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دیے گئے۔گواہوں میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء، زاہد اختر شامل ہیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 27 بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق وزیر داخلہ ،وزیر خارجہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے کہا کہ بار بار کہنے کے باوجود بھارتی گواہوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا ۔عدالت نے 23مئی تک بھارتی گواہوں کی دستیابی سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ملزم ذکی لکھوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہو گئی ،ملزم ذکی لکھوی بعد از گرفتاری ضمانت پر ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں