منگل کی رات ایک ہجوم نے اس وقت پولیس پر سنگباری کی جبکہ وہ ایک ملزم کو تلاش کر رہی تھی۔پولیس نے جوابی کاروائی کے طور پر گولیاں چلائیں جو کہ نشانہ پر نہ لگ سکیں۔یہ ہجوم کل چالیس کے لگ بھگ افراد پر مشتمل تھا۔اس کے بعد مشتعل ہجوم نے سینٹر میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔آتش زنی کی وجہ سے دس گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔مقامی اکبار آفتن پوستن کے فوٹوگرافر کی تصویر سے یہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے کہ یہ ایک جنگ زدہ علاقہ ہو۔صورتحال کو کنترول کرنے کے لیے اسٹاک ہوم سینٹر میں مزید پولیس کی نفری کو بلوا لیا گیا۔دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔محکمہء پولیس کے سربراہ Lars Bystr246m لارش بیسٹروم کے مطابق تمام افارد کو گھر بھیج دیا گیا ہے اس لیے اب امن ہے ۔تا ہم پولیس نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے نو جوان کون تھے۔
Stockholm aften posten/UFN