منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ملزم انور مجید کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ملزم انور مجید کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی

 بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملزم انور مجید کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر ملزم عبد الغنی مجید کوایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا۔ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ ملزم کورات بھرجگاکرتفتیش کی جاتی ہے،ملزم کو برین ہیمرج کا خطرہ ہوگیا ہے، طبی معائنہ کرایا جائے،جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ملزم انور مجید کاطبی معائنہ کراکے رپورٹ متعلقہ عدالت میں پیش کی جائے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعاکی کہ ملزم سے تفتیش نامکمل ہے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔جس پر ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ انور مجید کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیں وہ ہسپتال میں ہیں،ایف آئی اے نے ریکارڈ متعلقہ بینکوں سے لینا ہے ملزم سے نہیں۔عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم انور مجید کے جسمانی ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں