موبائل فون کی جاسوسی کے خلاف نئے اقدامات

ناروے میں موجود جعلی موبائل اسٹیشن اور موبائل فون پرہونے والی گفتگوکی جاسوسی کے خلاف ایک حالیہ رپورٹ میں نئے رہنماء اصول وضع کیے گئے ہیں۔اس کام کے لے محکمہء انصاف اور کمیونیکیشن نے ایک گروپ تشکیل دیا ۔یہ اقدام نارویجن اخبار آفتن پوستن کی موبائل فون کے جعلی اسٹیشنوں کے بارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں نئے اقدامات کا مقصد موبائل فون کے استعمال میں تحفظ اور جعلی موبائل اسٹیشنوں کی نشاندہی کر کے انہیں کنٹرول کرنا ہے۔
اس کا پہلا مقصدموبائل فون کے استعمال میںقومی اداروں کو تحفظ فراہم کرنا اور دوسرا مقصد یہ ہے کہ جاسوسی کا شکار ہونے والے موبائل فون کو کیسے ہینڈل کیا جائے۔
رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ اس بات سے قطع نظر کہ ناروے میںموبائل فون کی جاسوسی کے جعلی اسٹیشن موجود ہیں یا نہیں اس قسم کی کاروائیاں یہاں پر ہو رہی ہیں۔رپورت تیار کرنے والی ٹیم جس میں پولیس سیکورٹی اور دیگر محکموںکے اہلکار شامل ہیں نے یہ کہا ہے کہ موبائل فون کی نگرانی میں کوئی شبہ نہیں ہے لیکن مختلف اداروں اور ایجنسیوں کی ذمہ داریاں اس سلسلے میں واضع نہیں ہیں۔ ورکنگ گروپ نے رپورٹ میں یہ سفارش کی ہے کہ اس سلسلے میں اداروں کو واضع ذمہ داریاں دی جائیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں