مودی سرکار نے اسرائیل کو خطرناک ٹاسک سونپ دیا، اپنے ہی لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

مودی سرکار نے اسرائیل کو خطرناک ٹاسک سونپ دیا، اپنے ہی لوگوں کی چیخیں نکل گئیں

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنماپریانکا  گاندھی   نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’ یو این آئی‘‘ کے مطابق کانگریس کی سینئر رہنما پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ فون کی جاسوسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کا قومی سلامتی پر برا اثر پڑے گا ۔ پرینکا گاندھی واڈرا نےکہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا مودی  حکومت نے اسرائیلی اداروں کو صحافیوں، وکلا، سماجی کارکنوں اور سیاسی رہنماں کے فون کی جاسوسی کرنے کا کام سونپا ہے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا قومی سلامتی پر غلط اثر پڑیگا ۔ انھوں نے کہا کہ اس پر حکومت کی جانب سے کاروائی کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ مائیکرو ویب سائٹ ، واٹس ایپ پر پیغامات کو پڑھنے اور فون کال سننے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پرکانگریس پارٹی نے اپنے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں