مورٹینس رود سینٹر میں محکمہء روزگار نے نو جوانوں کو مالزمت کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک سینٹر قائم کیا ہے۔یہاں اٹھارہ سال سے پچیس سال کے نو جوانوں کو ملازمت حٓصل کرنے کے لیے اور درخواست لکھنے کے لیے رہنمائی مہیاء کی جائے گی۔سینٹر کا افتتاح مشیر برائے انٹیگریشن ماریانے ہانسن نیوزیر محکمہء روزگار ہادیہ تاجک اور سیکرٹری ریمنڈ جانسن نے کیا۔ انٹیگریشن ایجنسی نے اپنے ٓیک بیان میں کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ اس سینٹر میں نو جوانوں کو حصول مالزمت کے لیے انفرادی طور پر رہنمائی مہیاء کریں گے۔
مقامی اخبار نو راستاند بلاد کے مطابق اس جاب سینٹر میں نو جوانوں کو محکمہء روزگار کے ساتھ مل کر درخواستیں لکھنے سے لے کر انٹر ویو کی تیاری تک کی رہنمائی ملے گی۔