موسم سرماء کی چھٹیوں کے لیے خصوصی ہدایات

ناروے میں بائیس جنوری سے موسم سرماء کی چھٹیاں ہو رہی ہیں۔جن کا دورانیہ دو ہفتے کا ہو گا۔پچھلے سال موسم سرماء کی چھٹیوں کے بعد وبائی مرض کی وجہ سے اسکول ماہ مارچ میں چھٹیوں کے بعد بھی بند رہے تھے جبکہ اسکولوں کی کلاسوں کو انٹر نیٹ پر جاری رکھا گیا تھا۔
جمعہ کے روز ہیلتھ منسٹر بینٹ ہوئی نے ایک بیان جاری کیا۔وزیر صحت نے کہا کہ اس مرتبہ موسم سرماء کی یہ چھٹیاں کچھ مختلف ہوں گی جس کی وجہ سے حکومت نے چھٹیاں گزارنے کے لیے کچھ خصوصی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ لوگ اپنی صحت کا خیال رکھ دکیں۔انہوں نے کہا کہ موسم سرماء کی چھٹیاں بیشتر لوگ تفریحی ہٹس یا خوبصورت مقامات کے ہوٹلوں میں گزارنے جاتے ہیں۔یہاں تک تو سب ٹھیک ہے تاہم جن باتوں کا خاص خیال رکھنا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
بیمار ہونے کی صورت میں گھر پہ رہیں۔
۔ہر وقت اپنے پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کے لیے تیار رہیں۔
۔کیونکہ کسی بھی وقت کہیں بھی بیماری پھوٹ سکتی ہے۔
۔چھٹیوں میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے گریز کریں۔
۔احتیاطاً دوران سفر ماسک استعمال کریں چاہے آپ صحتمند ہی کیوں نہ ہوں۔
جس ہوٹل میں ٹھہریں وہاں کے حفظان صحت کے قوانین پہ عمل کریں۔
۔آپ لوگوں سے ضرور ملیں لیکن گھر سے باہر اور فاصلے سے۔
۔کسی بھی جگہ پر پانچ سے ذیادہ افراد اکٹھے نہ ہوں اور ایک دوسرے سے ایک فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
آپ جہاں بھی رہیں یا جائیں وہاں ماسک لازمی استعمال کریں چاہے اسکی پابندی لازمی ہو یا نہ ہو۔
۔اسی طرح آپ جس جگہ ٹھہریں وہاں اپنا بیڈ روم کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
آپ اس لنک پر نارویجن حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پڑھ سکتے ہیں۔
rådene på regeringen.no
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں