موسم گرماء میں گاڑیوں میں ہینڈ سینیٹائز کی موجودگی خطرناک

سویڈش سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک حکم نامہ میں گاڑیوں میں ہینڈ سینیٹائزر نہ رکھنے کی ہ دائیت کی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم موسم کی وجہ سے گاڑی میں موجود سینیٹائزر جو کہ اسپرٹ پر مشتمل ہوتا ہے بہت جلد خشک ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑی میں خطرناک گیس پیدا ہو کر آگ لگنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔
گاڑی میں سینیٹائزر کی موجودگی گاڑی کو گرم حمام بنا کر اس میں آگ کی چنگاریاں اور برقی بجلی پیدا کر سکتی ہے جو کہ گاڑی کو جلا سکتی ہے۔
سویڈش سیفٹی محکمہء کے پیٹر برگ نے یہ وارننگ دی ہے کہ سینیٹائزر کو بہت ذیادہ درجہء حرارت اور براہ راست سورج کی روشنی میں اسٹور کرنے سے پر ہیز کیا جائے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں