موسم گرما کی چھٹیوں میں چور چست ……

مقامی محکمہء تحفظ نے نارویجن عوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیشترنورویجن گھر سے چھٹیوں پرجاتے ہوئے حفاظتی اقدامات پرخاص توجہ نہیں دیتے جو کہ چو روں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہییکہ چھٹیاں گزارنے کے لیے گھر سے جانے سے پہلے حفاظتی اقادامات کر کے جائیں تاکہ چوروں کو موقع نہ ملے کیونکہ چور چھٹیاں نہیں کرتے۔
چھٹیاں گزارنے کے لیے گھر سے باہر جانے سے پہلے مندرجہ ذیل اقدامات کر کے جائیں۔
۱۔اپنی تمام قیمتی اشیاء زیورات اور کمپیوٹر اور دوسری چیزیں تالے میں رکھ کر جائیں ۔تاکہ وہ کھڑکی سے نظر نہ آ سکیں۔
۲۔چھت پر چڑھنے والی سیڑھیاں ہٹا دیں۔
۳۔پودوں کو پاانی دینے کے لیے پڑوسیوں سے کہ دیں۔
۴۔حفاظتی الارم آن کر کے جائیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں