موس شہرمیں ایک ہی رات میں پانچ چوری کی وارداتیں

کھڑکی کے شیشے میں سوراخ کے ذریعے چور گھر میں داخل ہوئے۔بدھ کی رات اوسفولڈ صوبہ کے شہر موس میں پانچ چورکھڑکی کے شیشے میں سوراخ کر کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔پولیس اس بارے میں تفتیش کر رہی ہے کہ کیا مغربی ناروے میں بھی اب تک ہونے والی تیس چوری کی وارداتوں میں یہی گروہ ملوث ہے۔کیونکہ تمام وارداتوں میں کھڑکیوں کے شیشوں میں سوراخ کے ذریعے چور گھروں میں داخل ہوئے تھے۔اخبار وی جی کے مطابق ایک شخص جس کے گھر چور داخل ہوئے نے کہا کہ یہ بات بہت خوفزدہ کرنے والی تھی کہ ہم اوپر کی منزل میں سوئے ہوئے تھے اورچور گھر میں گھوم رہے تھے۔Trond Egil Arnesen تھروند ایگل کے گھر سے چور اس کی چابیاں ،پرس،ایک گھڑی بیگ اور جیکٹ چرا کر لے گئے۔
پولیس کو ایک ساتھ ایک جیسی وارداتوں کی اطلاع دی گئی تھی۔یہ وارداتیں چاربج کر پینتیس منٹ پرکی گئی تھیں۔پولیس شہر میں واردات کے عینی شاہدوں کی تلاش میں گھوم رہی ہے۔تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں