موٹروے پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزیکشن کی کوشش کرنے والے 2 افراد گرفتار

موٹروے پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزیکشن کی کوشش کرنے والے 2 افراد گرفتار

 موٹروے پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزیکشن کرنے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے سماءنیوز کے مطابق موٹروے پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزیکشن کرنے کی کوشش کی گئی اور پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کی ڈی این اے سیمپلنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ رنگ روڈ پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔ خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ تھی کہ ڈاکوؤں نے راستے میں خاتون کو گن پوائنٹ پر روکا اور کھیتوں میں لے جا کر بچوں کے سامنے ہی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے تاہم جب اس کی حالت غیر ہوئی تو وہ اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گجرپورہ کے علاقے میں یہ دوسری بار ہواہے جب ڈکیتی کی واردات کے دوران کسی خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی ہو۔

مدعی مقدمہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ان کی کزن ہیں اور وہ اپنے بچوں کے ہمراہ جارہی تھیں کہ راستے میں رنگ روڈ پر گجر پورہ کے علاقے میں ان کی گاڑی میں پٹرول ختم ہو گیا، وہ گاڑی میں ہی بیٹھیں تھیں اور انہوں نے اپنے عزیزوں کو اطلاع دی جب وہ موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور خاتون غائب تھی، جس پر انہوں نے قریب ہی جنگل میں تلاش کرنے کی کوشش کی تو وہاں وہ انہیں غیر حالت میں بچوں کے ہمراہ ملیں۔

خاتون نے ہوش میں آنے پر ہی سارا واقعہ بیان کیا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون کا کہناتھا کہ ڈاکوں نے لاکھوں کے زیوارات اور نقدی لوٹ لی ہے اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں