موٹینس رود اوسلو میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد

موٹینس رود اوسلو میں بین القوامی شہرت یافتہ نعت خوان قاری شاہدمحمود اورصاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے خواتین اور مردوں کے لیے منعقد کی گئی ایک روح پرورمحفل میں حصہ لیا۔اس محفل کا انعقادسوندرے نور استراند مسلم سینٹرمعراج النبی نے کیا۔
۔محفل میلاد میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا صاحبزادہ تسلیم صابری نے برطانیہ میں مساجد کی تعمیر اور اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے والے حضرات کے ذوق و شوق کا خاص طور سے ذکر کیا۔پھرانہوں نے عام پانی اور آب زم زم کے فرق کے بارے میں لیکچر دیا اور حاضرین کو کھانے پر پھونک مارنے اور اللہ کی کلام پڑھ کر پھونک مارنے کے فر ق کو واضع کیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اشیائے خور دو نوش پر پھونک مارنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ یہ پھونکیں صحت کے لیے مضر ہوتی ہیں آج سائنس دانوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان پھونکوں میں کاربن ڈائی اوکسائیڈ ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔لیکن جو پھونک اللہ کی کلام پڑھ کر ماری جاتی ہے اس میں کلام اللہ کی برکت سے نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہوتا ہے۔
اس کے بعد انہوں نے حاضرین کی فرمائش پر ماں کے موضوع پر نظم سنائی اور ذکر الٰہی کیا جس میں اہل محفل نے جوش و جذبہ سے حصہ لیا۔خواتین کے حصہ میں معلمہ بی بی جان نے حیات طیبہ اورشعبان کی فضیلت پرروشنی ڈالی اور رمضان شریف میں سب خواتین کو دورہء قرآن میں شمولیت کی دعوت دی۔آخر میں صاحبزادہ تسلیم صابری اور ان کی ٹیم نے اس محفل کو منعقد کرنے کے لیے موٹنس رود مسجد اور اس کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور راجہ اقبال کی کوششوں کو خاص طور سے سراہا۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں