امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک ماہر شکاری نے 13 فٹ لمبے اس مگر مچھ کو ہلاک کردیا جو قریبی کسان کے مویشیوں کو کھاتا جا رہا تھا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق فلوریڈا کی اوکی چوبی جھیل کے کنارے کھیت سے کئی مویشیوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات مل رہی تھیں۔ کھیت کے مالک نے تنگ آکر ماہر شکار ڈگ بوریز سے رابطہ کیا جس نے جانوروں کو غائب کرنے والے “جادوئی ہاتھ ” کا پتا لگالیا۔
ڈگ کے مطابق ان مویشیوں کو ایک 13 فٹ لمبا مگر مچھ کھا رہا تھا، اس کی عمر 80 برس تھی اور جانور کھانے سے اس کی جسامت غیر معمولی طور پر بڑھ چکی تھی۔ ڈگ نے اس 400 کلو وزنی مگر مچھ کو گولی مار کر ہلاک کیا اور اس کے بعد اس کے گوشت سے دعوت اڑائی۔ شکاری نے مگر مچھ کی کھال کو سٹف کرکے بطور ٹرافی اپنے پاس رکھ لیا۔