’میری بیٹی کے منہ میں یہ کیا ہے‘ انتہائی پریشان ماں ڈاکٹروں کے چکر لگاتی رہی، انٹرنیٹ پر پوچھتی رہی، لیکن بالآخر حقیقت سامنے آئی تو بے حد شرمندہ ہوگئی

’میری بیٹی کے منہ میں یہ کیا ہے‘ انتہائی پریشان ماں ڈاکٹروں کے چکر لگاتی رہی، انٹرنیٹ پر پوچھتی رہی، لیکن بالآخر حقیقت سامنے آئی تو بے حد شرمندہ ہوگئی

برطانیہ میں ایک خاتون کو اپنی بچی کے منہ میں سیاہ رنگ کا ایک بڑا سا دھبہ نظر آیا جس پر وہ انتہائی پریشان ہو گئی اور ڈاکٹروں کے پاس چکر لگاتی رہی کہ یہ کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس نے انٹرنیٹ پر بھی تصویر پوسٹ کی اور لوگوں سے بھی پوچھا کہ اس کی بچی کے منہ میں یہ سیاہ نشان کیا چیز ہے تاہم جب اس کی حقیقت سامنے آئی تو خود ہی شرمندہ ہو گئی۔

دی مرر کے مطابق ڈیریان ڈیپرٹا نامی اس خاتون کی بچی ’بیلا‘ کے منہ میں جو سیاہ نشان تھا اس کے متعلق ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ یہ ’برتھ مارک‘ ہے لیکن ڈیریان ماننے کو تیار نہیں تھی اور وہ درست بھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بالآخر ڈیریان نے ایک روز خود ہی اپنی انگلی سے اس سیاہ نشان کو رگڑنے کی کوشش کی تو وہ کھرچ کر اس کے ناخن کے ساتھ باہر آ گیا۔ یہ کوئی سیاہ نشان نہیں تھا بلکہ کسی ڈبے کا کارڈ بورڈ تھا جو ننھی بیلا نے چبا لیا تھا اور اس کا یہ گول سا ٹکڑا اس کے تالو کے ساتھ چپک گیا تھا

ویب سائٹ Redditپر ڈیریان نے اب خود ہی یہ واقعہ بیان کیا ہے اور کہا ہے کہ کئی ہفتے تک میں نے اپنے آفس میں، انٹرنیٹ پر ہر جگہ لوگوں سے اس نشان کے بارے میں پوچھا اور جب اس کی حقیقت سامنے آئی تو میں شرمندہ رہ گئی۔ کبھی میں اپنی حماقت پر ہنسنے لگتی اور کبھی افسردہ ہو جاتی۔ جب میرے آفس کے لوگوں کو پتا چلا تو ان لوگوں نے بھی میرا خوب مذاق اڑایا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں