میڈیا کے سامنے راز نہ کھولیں

محکمہء قومی دفاع کے سپاہیوں افسروں اور دیگر ملازمین کو مشیر دفاع نے منہ بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ مشیر دفاع ایرک لنڈ Erik Lund-Isaksen کے مطابق اہلکاروں نے پچھلے برسوں کے دوران کئی قیمتی راز افشا کر دیے ہیں۔یہ بات انہوں نے نارویجن اخبار وی جی VG کو ایک ای میل میں بتائی۔
لنڈ ایساکسن Lund Isaksen وزیر دفاع ہیں اور انہوں نے محکمہء دفاع کو یہ حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ اپنے راز میڈیا کو نہ بتائیں۔
یہ پیغام قومی اسمبلی کو بھی بھیجا گیاجسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اور کہا گیا کہ محمکمہ اتنا ذیادہ اوپن نہیں ہے اور اس کی کافی معلومات ابھی تک اس کے پاس محفوظ ہے۔
جبکہ ایرکسن نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ یہ صورتحال نا قابل قبول ہے اس لیے تمام افسران اپنے ماتحتوں کو ہدایات جاری کردیں کہ وہ مستقبل میں ادارے کے بارے میں مزید معلومات عام نہ کریں۔
اس خط میں اور مزید کیا کیا لکھا ہے ۔وہ بذات خود میڈیا کے لیے ایک راز ہے جسے وہ کھولنا نہیں چاہتا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں