میڈیسن بھنگ کو کس بیماری کے لیے استعمال کیاجاتاہے؟معروف فارماسسٹ نے حیران کن فائدہ بتا دیا

میڈیسن بھنگ کو کس بیماری کے لیے استعمال کیاجاتاہے؟معروف فارماسسٹ نے حیران کن فائدہ بتا دیا

برطانیہ میں مقیم مشہور پاکستانی فارماسسٹ امجد علی سید کا کہنا ہے کہ بھنگ کی دو اقسام ہیں ،ایک جنگلی بھنگ اور دوسری میڈیسن بھنگ ہوتی ہے ، جنگلی بھنگ کے سائیڈ ایفکٹس ہوتے ہیں لیکن میڈیسن بھنگ کے سائیڈ ایفکٹس کم ہوتے ہیں۔ماڈرن بھنگ کو کھانسی کے سیرپ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مشہور پاکستانی فارماسسٹ امجد علی سید نے ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھنگ کی دو اقسام ہیں ایک تو جو غیر قانونی طور پر گھر میں لگائی جاتی ہے ، کینیڈا ، یوکرائن ، پاکستان میں کاشت ہوتی ہے وہ جنگلی بھنگ ہے۔ جنگلی بھنگ کو کاشت کرنا بہت آسان ہے، اس کو کہیں بھی کاشت کر سکتے ہیں ۔ لیکن اس کے مقابلے میں جو میڈیسن بھنگ ہوتی ہے وہ ماڈرن فارمنگ کے بغیر کاشت نہیں کرسکتے۔ اس کے لیے ماڈرن ادویات، ٹیکنیکس چاہیے۔

جنگلی بھنگ کو لوگ سموک کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس کا صرف یہ فائدہ ہوتا ہے کہ بندہ کچھ وقت کے لیے پرسکون ہوجاتا ہے، بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے عموماً یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بندہ بیماری سے ٹھیک ہو گیا ہے لیکن ا س کے سائیڈ ایفکٹس بہت زیادہ ہیں، اس کے زیادہ استعمال سے بے ہوشی اور بعض اوقات تو اموات بھی ہوجاتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سے میڈیس بھنگ کے سائیڈ ایفیکٹس کم ہوتے ہیںکیونکہ یہ ماڈرن اور صاف ستھری ہوتی ہے، اس کو کھانسی کے سیرپ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں