سوموار کے روز یکم ستمبر سے پورے ناروے میں میڈیکل سروس کے لیے ڈاکٹرز کا نیا مشترکہ فون نمبر استعمال کیا جائے گا۔جو کہ 116117ہے ۔اس نمبر پر تمام گھریلو اور موبائل فون نمبرز پر سے مفت کال کی جا سکے گی۔اس طرح آپ اپنے نزدیک ترین مقامی ڈاکٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔یہ فون کال فری ہو گی۔
یہ فون نمبران لوگوں کے لیے بہت مفید ہو گا جو گھروں سے باہر سفر میں ہوں گے۔لیکن اس کے علاوہ باقی افراد بھی مقامی طور پر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔یہ بات محکمہء صحت ڈائیریکٹریٹ کے اہلکار Terje Olav Øen تھیریے نے ایک گفتگومیں کہی۔
اس کے بعد پورے یورپ میں ایسا ہی مشترکہ میڈیکل فون نمبر استعمال کیا جائے گا۔جبکہ جرمنی میں یہ پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔116117 فون نمبر میڈیکل مشورہ یا عام طبی مدد کے ہے۔تاہم ایمرجنسی طبی امدادکے لیے 113کا فون نمبر ہی استعمال کیا جائے گا۔
جبکہ ناروے میں آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا ایمرجنسی فون نمبر 110 اور پولیس کا ایمرجنسی نمبر 112 جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کا نمبر 113 ہے۔
NTB/UFN