مکڈونلڈز فرائز کے پیکٹ کو کھولیں تو اوپر ایک طرف کچھ حصہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ لوگ اس کے متعلق عموماً یہی خیال کرتے ہیں کہ یہ فرائز کو اوپر سے بند کرنے کے لیے ڈھکن کے طور پر استعمال ہوتا ہے لیکن اس کا ایک ایسا پوشیدہ استعمال بھی ہے کہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ آپ کو پہلے آج تک یہ بات کیوں معلوم نہ ہوئی۔ ڈیلی سٹار درحقیقت اس زیادہ بڑھے ہوئے حصے کا اصل مصرف یہ ہے کہ آپ اس کے اوپر سوس انڈیل کر اسے فرائز کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرائز کی پیکنگ کے اس حصے کے بارے میں یہ پوشیدہ راز ’ٹوڈی ایئرز اولڈ‘ نامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا گیا جس کی یہ ٹویٹ جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو رہی ہے اور جوابی ٹویٹس میں اکثر لوگ افسوس کرتے پائے جا رہے ہیں کہ انہیں پہلے یہ بات کیوں معلوم نہ ہوئی کہ اس طرح وہ سلیقے کے ساتھ کیچپ نکال کر فرائز کھا سکتے تھے۔ایک آدمی نے لکھا کہ یہ جان مجھے شدید جھٹکا لگا۔ ایک اور نے کہا کہ ”واقعی ہمیں روزانہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھتے رہنا چاہیے۔“