) گھر میں بیٹھ کر تو ہر کوئی ناخن کاٹتا اور نیل کٹر پر بنی چھوٹی سی ریتی کے ساتھ انہیں رگڑ کر ہموار کرتا ہے لیکن گزشتہ روز ایک خاتون ہوائی جہاز میں سفر کے دوران اپنے ساتھ بیٹھے مرد مسافر کے ناخن کاٹ رہی تھی اور انہیں رگڑ رہی تھی۔ جب ان کے ساتھ سفر کرنے والے ایک مسافر نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی تو ایک طوفان آ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد نے اپنا پاﺅں سیٹ پر رکھا ہوتا ہے اور خاتون انگوٹھا پکڑ کر اسے نیل کٹر سے رگڑ رہی ہوتی ہے۔
اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ” اس پر ردعمل دینے کے لیے مجھے الفاظ نہیں مل رہے۔“ایک خاتون نے لکھا کہ”میں نے اپنی زندگی میں ایسا واقعہ نہیں دیکھا کہ کوئی خاتون جہاز میں بیٹھ کر اپنے ساتھی کے ناخن کاٹ رہی ہو۔“ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایسی ہی ایک اور حیران کن ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ایک لڑکا لڑکی جہاز میں سفر کرتے ہوئے اپنی سیٹوں پر یوگا کے پوز بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔