امریکا میں نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے منصوبہ سازوں کا مبینہ معاون ایک شامی نژاد جرمن جہادی گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق شامی حکومتی دستوں کے خلاف سرگرم کرد فورسز کے ایک کمانڈرنے بتایا کہ اسے شمالی شام سے گرفتار کیا گیا۔ کمانڈر نے بتایا کہ اس جرمن عسکریت پسند کا نام محمد حیدر زمار ہے اور وہ ان دہشت گردوں کا معتمد ساتھی تھا جو 2001میں گیارہ ستمبر کے روز امریکا میں متعدد مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔
ادھر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق وہ شمالی شام سے زمار کی گرفتاری کی خبروں کی تصدیق تو نہیں کر سکتا تاہم اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔