نائیجیریا تارپیڈوبوٹ کیس کے ملزمان گرفتار

شعبہ برائی مالیاتی امور اور برطانوی پولیس نے نائیجیریا بوٹ کیس کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔دو ملزم برطانیہ سے جبکہ ایک ملزم کو ناروے سے گرفتار کیا گیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نارویجن تارپیڈو کیشتیاں نائیجیریا کو فروخت کر کے رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کر لی تھی۔
نارویجن اخبار آج کے مطابق منگل کے روز اوسلو کے علاقے شیلر میں واقعہ ڈیفنس کے دفاتر کی تلاشی بھی لی۔بی بی سی کی خبر ر ساں ایجنسی کے مطابق دو ملزمان نے ایک ملین نارویجن کرائون کی رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کر لی تھی۔یہ رقم ناروے کی چھ تارپیڈ وکشتیاں فروخت کر کے بطور رشوت لی تھی۔یہ کشتیاں نائیجیریاکے نیم فوجی دستوں نے استعمال کی تھیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں