نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے نو نمازی جاں بحق ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے ضلع مشیگو کے گاؤں کی مسجد پر مسلح افراد نے حملہ کیا،رپورٹس میں مقامی افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی کو اغوا کرلیا گیا ہے تاہم نائیجیرین پولیس نے حملے میں نو افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسجد میں فائرنگ کا واقعہ بدھ کو پیش آیا جبکہ فائرنگ سے متعدد زخمی نمازی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔