مجرم کتنا بھی با اثر ہو میرے ہوتے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا ۔ نارووال امن کی بستی ہے اس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،بین المذاہب ہم آہنگی علماء و مشائخ کی کاوشوں کا ثمر ہے ہم نے مظلوم کو طاقت ور اور ظالم کو کمزور کر کے ملک سے نا انصافی دور کرنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال جناب عمران کشور نے علماء و مشائخ کے وفد جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال ، ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی خطیب مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت نارووال ،مرکزی ترجمان پاکستان مشائخ و علماء کونسل ملک مظہر حسین اعوان سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔علماء و مشائخ نے DPOنارووال کی امن کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں اور 23مارچ یوم قرار داد پاکستان کے موقعہ پر زبر دست سیکیورٹی انتظامات مثالی تھے ۔نارووال میں چند ناخوشگوار واقعات پر فوری ایکشن اور اصل مجرموں کو کٹہرے میں لانا بھی نارووال پولیس کی اعلیٰ کارکردگی ہے جس کا کریڈٹ بھی DPOنارووال کو جاتا ہے ۔وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا اعلان کیا ۔
جاری کردہ : ملک مظہر حسین اعوان
مرکزی ترجمان پاکستان مشائخ وعلماء کونسل 03016300051