ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کی تحقیق کے مطابق اگلے پندرہ سالوں میں ہر چار میں سے تین نارویجنوں میں موٹاپے کا رجحان ہے۔خبر رساں ایجنسی این آر کے NRK کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ ناروے میں چھیہتر 76%فیصد مرد موٹاپے کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنی صحت کے لیے خطرہ ہیں جبکہ ورزش اور متناسب خوراک سے اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ نارویجن افراد کو اس خطرناک رجحان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
NRK /UFN