اتوار کے روزکرستیانسن میں بننے والی دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم کو چکھنے کے لیے نو ہزار کے قریب افراد اکٹھے ہوئے۔یہ آئس کریم آئس کریم فیکٹری اولسن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرستیانسن شہر میں لائی گئی۔اس میں ایک ہزار آٹھ سولیٹر آئس کریم موجود تھی۔جبکہ آئس کریم کون کے نچلے حصے میں چاکلیٹ بھرنے کے لیے ساٹھ لیٹر چاکلیٹ استعمال کی گئی اور چالیس لیٹر جیم بھری گئی۔آیس کریم کی اونچائی تین میٹرتھی۔جبکہ خالی بسکٹ کا وزن ایک سو دس کلو گرام تھا۔
اس آئس کریم کی تخلیق آئس کریم فیکٹری ہنی اولسن Henning -Olsen نے کی ۔یہ فیکٹری دنیا ی سب سے بڑی آئس کریم بنا کر اپنا نام گنیز بک میں لکھوانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments