نارویجن آئل کمپنی ایکوی نور Equinor میں تیل کے بحران کے دوران چا رہزار ملازموں کو نکالنا پڑا۔ایک محطاط اندازے کے مطابق اسی کمپنی کو اب اگلے دس سالوں میں مزید دس ہزار ملازم درکار ہوں گے۔ملازمتوں کی یہ آسامیاں دراصل مختلف اوقات میں ملازموں کے ریٹائر ہونے کے نتیجے میں خالی ہوں گی۔ آئل کمپنی ایکوی نور کے ہیومن رائٹس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کمپنی میں ملازمتوں کا اوسط برقرار رہے گا۔ایکوی نور سابقہ اسٹیٹ آئل کمپنی کا نیا نام ہے ۔
NTB/UFN