نارویجن ائیر لائن کے مالک شوس کا کہنا ہے کہ یہ بات فکر انگیز ہے کہ نارویجن ائیر لائن کی ڈریم لائن سروس وقت سے پہلے متعارف کرا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈریم لائن کچھ مسافروں کے لیے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ڈریم لائن سروس ایک اہم ضرورت بن جائے گی۔انہوں نے کہا تمام نئے ہوائی جہازوں کے ماڈلز میں ابتدائی خامیاں موجود ہوتی ہیں ۔جبکہ ہمارے پاس ڈریم لائن سروس مہیاء کرنے والے ہوائی جہازوں کی تعداد کم ہے اور ائیرلائن کو مسافروں کو ڈریم لائن سروس کے متابادل جہاز مہیاء کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
میڈیا ء میں ایسے مسافروں کے مسائل کے بارے میں لکھا گیا ہے جو کہ نیو یارک میں ڈریم لائن سروس مہیاء کرنے والے ہوائی جہازوں کا انتظارکئی دنوں سے کررہے ہیں یا پھر تھائی لینڈ کے ائیر پورٹس پرپھنسے ہوئے ہیں۔
NTB/UFN