نارویجن اور سویڈش کمپنی کے اشتراک سے نئی فیکٹری کا قیام

ناروے میں سویڈن کے مضافاتی شہر فریڈرکستاد میں ہائیڈرو کمپنی سویڈش کمپنی کے اشتراک سے سال دو ہزار اکیس سے ایک نئی فیکٹری کا آغاز کر رہی ہے۔ اس فیکٹری میں الیکٹرک کاروں کی استعمال شدہ بیٹریوں کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے پائلٹ پروگرام کا تخمینہ ایک سو ملین کراؤن کی لاگت سے تیار ہو گا۔اس میں سالانہ آٹھ ہزار ٹن کار بیٹریاں بنائی جائیں گی،جبکہ فیکٹری کی استعداد کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔
سومار کے روز نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے پراجیکٹ مینیجر نے ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کے وائس پریذیڈنٹ سے ایک ملاقات کی جس میں انہوں نے ری سائیکلنگ منصوبہ کے بارے میں گفتگو کی۔ نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ناروے میں سالانہ بہت ذیادہ الیکٹرک فضلہ پیدا ہوتا ہے اب اسے کسی تعمیری کام میں استعامل کیا جا سکے گا۔اس طرح استعمال شدہ بیٹریوں میں بچ جانے والی کوبالٹ کی قیمتی دھات کو دوبارہ کارآمد بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں استعمال شدہ کپڑوں کے علاوہ بھی دیگر استعمال شدہ چیزوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہائیڈرو پراجیکٹ کی اس کوشش کو سراہا جس میں وہ المونیم کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ساتھ اسکی پراڈکٹس بھی تیار کرے گی۔نارویجن وزیر اعظم نے کہا کہ ناروے کو ہر چیز بیرون ملک سے درآمدکرنے پر زور نہیں دینا چاہیے بلکہ جن چیزوں کی ملک میں کھپت ذیادہ ہے انہیں یہیں بنانا چاہیے،
اس پراجیکٹ میں پچاس فیصد رقم سویڈش کمپنی نارھ وولٹ Northvolt, اور پچاس فیصد حصہ داری نارویجن کمپنی ہائیڈرو کی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں