نارویجن بادشاہ کی بچوں سے ملاقات

نارویجن بادشاہ نے ایک تقریب میں سیلوک اور ھوف میں بچوں سے ملاقات کی۔یہ ملاقات صوبہ اوسفولڈ کے دورے کے دوران ہوئی۔بارش کے باوجود علاقے سے نو سو پچیس بچوں نے پروگرام میں شرکت کی۔ بچوں سے ملاقات بادشاہ کی خواہش تھی جو کہ اس پروگرام میں پوری ہوئی۔بادشاہ نے کہا کہ میں پچھلے سال سے اسی موضوع پر کام کر رہا ہوں بچے اور نو جوانوں کا طرز زندگی معاشرے میں آج کا اہم موضوع ہے۔بادشاہ نے اپنی تقریر میں نو جوانوں او بچوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور انہیں قابل قدر قرار دیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں