نارویجن بارڈر پر ڈرامائی صورتحال۔۔کنٹرول میں توسیع کا اعلان

نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے ایک مقامی نارویجن اخبار وی جی VGسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نارویجن بارڈر کے کنٹرول میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ کنٹرو ل سویڈن اور ڈنمارک کے بارڈر کنٹرول کی وجہ سے لاگو کیا گیاہے۔
ارنا سولبرگ نے اخبار کو بتایا کہ نارویجن بارڈر پر یہ کنٹرول اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یورپین ممالک اور شینگن بارڈرز پر کنٹرول جاری رہے گا۔ہم یہ کنٹرول جاری رکھیں گے گو کہ یہ ایک بہت ہی محدود سا بارڈر کا حصہ ہے۔تاہم سویڈن اور ڈنمارک بھی اس وقت کنٹرول کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نورڈک فری پاسپورٹ کی سہولت برقرار ہے مگر اسکا انحصار سویڈن اور ڈنمارک پر ہے جو کہ اپنی سرحدوں پر علاقے سے باہر آنے والے مسافروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اس وقت ڈرامائی صورتحال سے دو چار ہیں۔ایک ایسی صورتحال جس کا تصور نہیں کیاجا سکتا۔ جہاں سرحدی کنٹرول موثر ثابت نہیں ہو رہا۔اس لیے بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے قانون بدلنا پڑ رہا ہے۔
ان حالات کے پیش نظر سمندری راستوں سے بذریعہ کشتی آنے والے مسافروں پر کنٹرول پندرہ مارچ تک لاگوکر دیا گیا ہے۔یہ کنٹرول جرمنی،سویڈن اور ڈنمارک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہے جو کہ بحری راستوں سے ناروے آئیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں